شادی کی تقریبات ، بیچلر پارٹی میں جاتے ہوئے ورن دھون کی گاڑی کو حادثہ

نئی دہلی .بالی ووڈ کے معروف اداکار ورن دھون اپنی دیرینہ گرل فرینڈ نتاشا کے ساتھ شادی کرنے جارہے ہیں اور تقریبا کا آغاعلی باغ میں ہو چکاہے ، اس موقع کی بھر پور تصاویر اتارنے کیلئے ” پاپا رازی “ اور رپورٹرز ہر وقت موقع کی تلاش میں رہتے ہیں تاہم اب خبر موصول ہوئی ہے کہ شادی سے قبل ہونے والی تقریب کیلئے جاتے ہوئے اداکار کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا ۔

تفصیلات کے مطابق ورن دھون اور نتاشا کے خاندان اس وقت شادی کے سلسلے میں علی باغ میں موجود ہیں جہاں ایک فائیو سٹار ہوٹل میں ان کی شادی کی تقریب کا انعقاد کیا جائے گا ۔شادی کی تقریبا ت کا آغاز ہو چکاہے اور اسی سلسلے میں ورن دھون کے دوستوں نے بیچلر پارٹی کا انعقاد کیا جس میں شرکت کیلئے جاتے ہوئے ورن دھون کی گاڑی حادثے کا شکار ہوئی تاہم اس دوران زیادہ نقصان نہیں ہوا اور اداکار بالکل محفوظ رہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں