سابق وزیر اعظم نواز شریف کی جائیداد قرقی کی رپورٹ جاری

لاہور.سابق وزیر اعظم نواز شریف کی جائیداد قرقی کی رپورٹ جاری کردی گئی،نیب نے نوازشریف کی ملکیت زرعی زمین ،مختلف کمپنیوں میں شیئرز اور گاڑیوں کو قرق کردیا۔

نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق رپورٹ میں کہاگیاہے کہ نوازشریف کے حدیبیہ پیپر سمیت 3مختلف کمپنیوں میں 8لاکھ 82ہزار سے زائد شیئرز ہیں ،نوازشریف کی لاہور مختلف موضع جات میں 1547کنال زرعی اراضی ہے،شیخوپورہ کے دو موضع جات میں نوازشریف کی 102کنال سے زائد زرعی اراضی ہے ۔
نیب رپورٹ کے مطابق نواز شریف کی ملکیت میں 4 بیش قیمت گاڑیاں ہیں ،لینڈ کروزر،مرسیڈز،سمیت 2 ٹریکٹر بھی نوازشریف کے اثاثوں میں شامل ہیں،نیب تفتیشی نے کہاکہ نوازشریف کی تمام جائیداد قرق کر کے رپورٹ عدالت جمع کرادی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں