اب تیسرا این آر او نہیں ہوگا، سب کو حساب دینا پڑے گا، صداقت علی عباسی

اسلام آباد ،پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی)کے رہنماصداقت علی عباسی نے کہاہے کہ تیسرے این آر او کی بڑی مضبوط ڈیمانڈ آرہی ہے،اب تیسرا این آر او نہیں ہوگا، سب کو حساب دینا پڑے گا۔

نجی ٹی وی 92 نیوز کے مارننگ پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے صداقت علی عباسی نے کہاکہ کورونا کی وجہ سے پارلیمنٹ میں سرگرمیاں کم رہیں،ساری جماعتوں کی فنڈنگ پر سکروٹنی کمیٹی کام کررہی ہے،اچھاہے پتہ چل جائے کس کس پارٹی کوکون فنڈنگ کرتارہا،انہوں نے کہاکہ الیکشن کمیشن اپنا فیصلہ کرے،یہ فارن فنڈنگ نہیں ممنوعہ فنڈنگ کیس ہے،ن لیگ ، پیپلزپارٹی اور جے یو آئی کی فنڈنگ بھی چیک ہونی چاہئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں