جنوبی افریقی کرکٹر پاکستان میں سیکیورٹی انتظامات کی تعریف کرنے پر مجبور ہو گئے، جان کر ہر کوئی خوش ہو جائے

لاہور ، پاکستان کے دورے پر موجود جنوبی افریقہ کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی تبریز شمسی پاکستان میں سیکورٹی سسٹم کی تعریف کئے بغیر نہ رہ سکے جس کا اظہار انہوں نے دلچسپ ٹویٹس کے ذریعے کیا۔

تفصیلات کے مطابق تبریز شمسی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر تصاویر شیئر کرتے ہوئے پاکستان میں کئے گئے حفاظتی انتظامات کو سراہا۔ انہوں نے اسلحہ سے لیس پاک فوج کے مستعد جوانوں کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ”اصلی کال آف ڈیوٹی۔۔۔ یہ جوان چھوٹے ہتھیاروں سے نہیں کھیل رہے اور یہ اپنے کام میں سنجیدہ اور اپنی ذمہ داری کو سمجھتے ہیں۔“

تبریز شمسی نے ایک اور پیغام میں انہوں نے سیکیورٹی پر معمور فوجی جوانوں کی گاڑیوں کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا ”سیکیورٹی بہت سخت ہے۔“

یاد رہے کہ جنوبی افریقی ٹیم ہفتے کو کراچی پہنچی تھی،اس موقع پر سیکیورٹی اہلکاروں کی بڑی تعداد مہمانوں کے روٹ کی نگرانی پر مامور رہی،ہوٹل میں بھی سخت حفاظتی انتظامات کئے گئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں