لاہور: شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ سے بچی جاں بحق

لاہور (ویب ڈیسک) لاہور کے نواحی علاقے فیروزوالا میں شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کے نتیجے میں 10 سالہ بچی جاں بحق ہو گئی۔

پولیس کے مطابق شادی میں ہونے والی فائرنگ کے نتیجے میں گلی میں کھیلتی 10 سال کی بچی جاں بحق ہو گئی۔ پولیس کے مطابق واقعہ فیروزوالا کے علاقے کاٹھیاں والا میں پیش آیا، فائرنگ کے نتیجے میں جاں بحق بچی کی لاش کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دولہے سمیت 6 افراد کو گرفتار کر کے ان کے خلاف قانونی چارہ جوئی شروع کر دی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں