کمرشل فلائٹ استعمال کرنے کا فیصلہ کرنے والی جنوبی افریقہ کرکٹ ٹیم چارٹرڈ فلائٹ پر پاکستان کیوں آئی؟ حقیقت سامنے آ گئی

لاہور . کورونا وائرس کی وجہ سے امارات کی ایئرلائنز نے جنوبی افریقہ کیلئے اپنی پروازیں معطل کر دیں جس کی وجہ سے جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیم ہفتے کی صبح خصوصی چارٹرڈ فلائٹ کے ذریعے جوہانسبرگ سے صبح چھ بجے قائد اعظم انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پہنچی۔

اس سے قبل مہمان ٹیم نے کمرشل فلائٹ سے کراچی پہنچنا تھا تاہم پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) حکام کا کہنا ہے کہ خلیج کی ایئر لائن نے کورونا وائرس کی وجہ سے جنوبی افریقہ کیلئے اپنی تمام پروازیں غیر معینہ مدت کیلئے معطل کردی ہیں جس کے بعد پی سی بی نے ایئرلائن سے رابطہ کرکے ان سے چارٹرڈ فلائٹ چلانے کی درخواست کی جو قبول کر لی گئی۔

مہمان ٹیم اپنے شیڈول سے پانچ گھنٹے پہلے کراچی پہنچی جبکہ چارٹرڈ طیارے کے اخراجات کرکٹ ساﺅتھ افریقہ (سی ایس اے) برداشت کرے گا۔ پی سی بی نے کرکٹ ساﺅتھ افریقہ کو چارٹرڈ طیارے کے حصول میں مدد کی جس پر کرکٹ ساﺅتھ افریقہ نے پی سی بی کا شکریہ ادا کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں