واٹس ایپ پالیسی کی تبدیلی پر حکومت پاکستان کا بیان آگیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک) واٹس ایپ کی جانب سے پرائیویسی پالیسی میں تبدیلی کے معاملے پر وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کا اہم موقف سامنے آگیا۔ حکام کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ وزارت آئی ٹی فیس بک کی وضاحت اور موجودہ صورتحال کو مانیٹر کر رہی ہے۔

حکام نے واضح کیا ہے کہ واٹس ایپ پرائیویسی میں تبدیلی واٹس ایپ بزنس اکاؤنٹس کیلئے ہے، نان بزنس، ریگولر، انفرادی پروفائلز اکاؤنٹس سے متاثرنہیں ہوں گے۔

حکام کے مطابق سوشل میڈیاپلیٹ فارمز پاکستانی شہریوں کی پرائیویسی کاخیال رکھیں، سوشل میڈیا پلیٹ فارمز حکومت پاکستان کیساتھ روابط مضبوط کریں، روابط سےعوامی خدشات کو بہتر انداز سے دور کیا جاسکے گا۔واضح رہے کہ واٹس ایپ کو ان دنوں صارفین کی جانب سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے جس کی کوئی اور وجہ نہیں بلکہ پرائیویسی پالیسی کی تبدیلی ہے کیونکہ انتظامیہ نے واضح کیا کہ جو صارف اس پالیسی سے اتفاق نہیں کرے گا وہ 9 فروری کے بعد اکاؤنٹ سے محروم ہوجائے گا یعنی اس کا نمبر بلاک کردیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں