کرپشن نہ ہوتی توپاکستان کاشمارترقی یافتہ ممالک میں ہوتا،وزیراعلیٰ پنجاب

لاہور،وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارکاکہنا ہے کہ کرپشن نہ ہوتی توپاکستان کاشمارترقی یافتہ ممالک میں ہوتا، کرپشن کے مضر اثرات سے پورا معاشرہ تباہ ہوتا ہے, وزیراعظم کرپشن سے پاک نئے پاکستان کیلئے انتھک محنت کررہے ہیں.

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ایک بیان میں کہاہے کہ کرپشن پاکستان کاسب سے بڑاالمیہ ہے،کرپشن کرنے والے ملک اورقوم کے مجرم ہیں، سابق ادوار میں سیاست کو کرپشن سے آلودہ کیاگیا،ماضی میں بے دردی سے قومی وسائل کولوٹاگیا۔ان کاکہناہے کہ سیاست کو ذاتی کمائی کاذریعہ بنانا عوام کے ساتھ ظلم کے مترادف ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں