پاکستان سے متعلق ایف اے ٹی ایف جوائنٹ گروپ کو ورچوئل اجلاس آج ہو گا

پیرس ،پاکستان سے متعلق ایف اے ٹی ایف جوائنٹ گروپ کو ورچوئل اجلاس آج ہو گا،ایف اے ٹی ایف اجلاس میں پاکستان کی تاحال کارکردگی پر بحث کی جائے گی۔

امریکا برطانیہ فرانس، جرمنی، جاپان،چین اجلاس میں شرکت کریں گے،نیوزی لینڈ ،آسٹریلیا،بھارت اوربھوٹان بھی اجلاس میں شرکت کرینگے ، بھوٹان کو بھارت کے اصرار پر حال ہی میں گروپ کاحصہ بنایا ہے ۔

ذرائع کاکہناہے کہ دہشتگردوں کی مالی معاونت روکنے کے اقدامات کو جانچاجائے گا،پاکستان کے ابتک کے اقدامات پربریفنگ دی جائے گی ،یواین فہرست میں شامل لوگوں کی حالیہ سزاﺅں کابھی ذکر کیاجائے گا۔

ذرائع کاکہنا ہے کہ رپورٹ ایف اے ٹی ایف پلانری اجلاس میں آئندہ ماہ پیش کی جائے گا،پلانری اجلاس میں پاکستا ن کے گرے لسٹ میں رہنے یا نہ رہنے کافیصلہ ہوگا،پاکستان ایف اے ٹی ایف کے 27 میں سے 21پوائنٹس پر پوری طرح عملدرآمدکرچکاہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں