وزیراعظم عمران خان نے مہنگائی سے متعلق اجلاس طلب کرلیا

اسلام آباد.وزیراعظم عمران خان نے مہنگائی سے متعلق اجلاس طلب کرلیا ،اجلاس میں چینی کی قیمتوں میں اضافے ،اشیائے ضروریہ کی دستیابی کاجائزہ لیاجائےگا ۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق ذرائع کاکہناہے کہ وزرااورصوبائی نمائندے ویڈیولنک کے ذریعے شریک ہوں گے،وزیراعظم نے توانائی کے معاملے پربھی اجلاس طلب کرلیا ،ملک میں توانائی ضروریات اورپیداواری صلاحیت کاجائزہ لیاجائےگا ،ذرائع کاکہناہے کہ حالیہ بجلی بریک ڈاو¿ن سے متعلق رپورٹ کاجائزہ لیاجائےگا،وزیراعظم کوگیس وبجلی کی دستیابی سے متعلق آگاہ کیاجائےگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں