’مجھے اپنے باؤلرز پر فخر ہے‘

لاہور .پاکستان کرکٹ ٹیم کے باﺅلنگ کوچ وقار یونس نے کہا ہے کہ مجھے اپنے باﺅلرز پر فخر ہے اور یقین ہے کہ جنوبی افریقہ کیخلاف ہوم سیریز میں اچھی کارکردگی پیش کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق قذافی سٹیڈیم لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وقار یونس کا کہنا تھا کہ کسی چیز کے پیچھے چھپنے کیلئے نہیں آیا ہوں، نیوزی لینڈ کا دورہ مشکل تھا اور کورونا مسائل بھی تھے۔ ٹیسٹ سیریز کا پہلا میچ بہت اچھا کھیلے مگر دوسرے میچ میں ڈراپ کیچز اور نو بال مسائل ہوئے تاہم اپنے باﺅلرز پر فخر ہے اور یقین ہے کہ جنوبی افریقہ کیخلاف سیریز میں اچھی کارکردگی پیش کریں گے۔

وقار یونس نے کہا کہ نسیم شاہ نے ہوم سیریز میں ہیٹ ٹرک سمیت عمدہ باﺅلنگ کی اور وہ تیزی سے سیکھ رہا ہے، دیگر باﺅلرز میں بھی کورونا مشکلات کے باوجود نمایاں بہتری آئی، پلیئنگ الیون کی سلیکشن میں کوچز کا رول ختم کرنے کی ابھی خبریں ہی چل رہی ہیں، کرکٹ کمیٹی سے بات کرنا اچھا لگا، سابق کرکٹرز نے کرکٹ کی بات کی اور اچھے سوالات کئے، دباؤ تو ساری زندگی لیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں