بنی گالہ غیرقانونی تعمیرات کیس ،سیوریج پلانٹس سے متعلق تمام صوبوں کو نوٹسز جاری

اسلام آباد.سپریم کورٹ نے بنی گالہ غیرقانونی تعمیرات کیس سیوریج پلانٹس سے متعلق تمام صوبوں کو نوٹسز جاری کردیئے ۔

نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق سپریم کورٹ میں بنی گالہ غیرقانونی تعمیرات کیس کی سماعت ہوئی،جسٹس عمر عطابندیال نے کہاکہ سی ڈی اے نے کم قیمت پر سیوریج پلانٹس لگائے ہیں ،غیرقانونی تعمیرات اسلام آباد کا دوسرابڑا ایشوہے،سیوریج کامعاملہ ٹریک پر آنے پر عدالت کو خوشی ہے،عدالت نے سیوریج پلانٹس سے متعلق تمام صوبوں کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں