کرسٹیانو رونالڈو نے شاندار اعزاز اپنے نام کر لیا

ٹیورن ، پرتگال کے فٹ بال سٹار کرسٹیانو رونالڈو فٹ بال کی تاریخ میں سب سے زیادہ گول کرنے والے کھلاڑی بن گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کرسٹیانو رونالڈو نے 759 گولز کے ساتھ اس فہرست میں پہلے سے ٹاپ پر موجود جوزف بیکان کو جوائن کیا، رونالڈو نے اپنے کیریئر کا 759 واں گول گزشتہ روز سیری اے میں یووینٹس کی جانب سے سوساﺅلو کے خلاف میچ میں کیا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل گزشتہ سال انہوں نے انٹرنیشنل گولز کی سنچری مکمل کرنے والے دنیا کے دوسرے فٹ بالر بننے کا اعزاز بھی اپنے نام کیا تھا، انہوں نے یہ اعزاز یوئیفا نیشنز لیگ میں سویڈن کیخلاف کھیلے گئے میچ میں 2 گولز سکور کر کے حاصل کیا۔

دنیائے فٹ بال کے نامور کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈو نے گزشتہ سال دسمبر میں پلیئر آف دی سنچری کا ایوارڈ بھی اپنے نام کیا اور اس دوڑ میں شامل لیونل میسی، محمد صلاح اور رونالڈینیو کو مات دی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں