پاکستان نے کتنی کورونا ویکسین کا آرڈر دے دیا ؟ اسد عمر نے تفصیلات بتا دیں

اسلام آباد.وفاقی وزیر اسد عمر کے مطابق حکومت نے کورونا ویکسین کی 11 لاکھ ڈوز کا آرڈر دیا ہے۔

نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق اسد عمر نے کہا کہ ہمارا پہلا ہدف طبی عملہ ہے، ایک سے زائد سورس سے ویکسین لینے کی کوشش کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ویکسین کی تعداد جلدی بڑھے گی، کوشش ہے کہ ویکسین مارچ سے بھی پہلے آئے اور لوگوں کو لگنا شروع ہو جائے۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ یہ نہ سمجھا جائے کہ کورونا کا معاملہ ختم ہوگیا ہے، احتیاط کی جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں