شاہ زیب قتل کیس، ملزموں کے وکلا کو صلح نامہ کی دستاویزات ترتیب کے ساتھ جمع کرانے کاحکم

سپریم کورٹ نے شاہ زیب قتل کیس کے ملزمان کی عمر قید کیخلاف اپیلوں پر سماعت کے دوران درخواست گزار کے وکیل کو صلح نامے کی دستاویزات ترتیب کے ساتھ جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے مقتول شاہ زیب کے ورثا کو بھی نوٹس جاری کر دیا۔

سپریم کورٹ میں شاہ زیب قتل کیس کے ملزمان کی عمر قید کیخلاف اپیلوں پر سماعت ہوئی،وکیل شاہ رخ جتوئی نے کہاکہ فریقین میں صلح نامہ کے بعد سزا ختم ہو جاتی ہے،جسٹس قاضی امین نے کہاکہ کہاں ہے صلح نامہ ہمیں دکھائیں؟،آپ کی دستاویزات میں کوئی ترتیب نہیں،تمام دستاویزات صلح نامے سمیت دوبارہ ترتیب کے ساتھ جمع کرائیں۔

عدالت نے درخواست گزار کے وکیل کو دستاویزات ترتیب کے ساتھ جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے مقتول شاہ زیب کے ورثا کو بھی نوٹس جاری کر دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں