مالاکنڈ میں پی ڈی ایم کا جلسہ، مریم کا شرکت نہ کرنے کا فیصلہ، وجہ کیا بنی؟

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کل مالا کنڈ میں ہونے والے پی ڈی ایم جلسے میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ کل (پیر کو) پی ڈی ایم مالا کنڈ میں میدان سجائے گی جس میں مریم نواز شریک نہیں ہوں گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ عنقریب ضمنی انتخابات ہونے والے ہیں اور اسی سلسلے میں مسلم لیگ ن نے کل اہم اجلاس طلب کر رکھا ہے اور مریم نواز اسی میں شرکت کی وجہ سے پی ڈی ایم جلسے میں نہیں جائیں گی۔کل کے اجلاس میں پارٹی رہنماؤں کی مشاورت سے مریم نواز پنجاب کے ضمنی الیکشن میں ن لیگ کے امیدواروں کے نام فائنل کریں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں