عمران خان کا کوئٹہ روانگی کا فیصلہ ، طیارے کو تیار رہنے کا حکم دیدیا گیا

راولپنڈی حکومت اور ہزارہ برادری کے درمیان کامیاب مذاکرات کے بعد وزیراعظم عمران خان نے آج کوئٹہ جانے کا فیصلہ کر لیاہے اور طیارے کو تیار رہنے کا حکم بھی دیدیا گیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر وفاقی وزرا علی زیدی، زلفی بخاری، ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری، بلوچستان کے وزیراعظم جام کمال خان پر مشتمل وفد نے ملاقات کی اور ان سے کامیاب مذاکرات کیے۔ذرائع نے کہا ہے کہ کامیاب مذاکرات کے نتیجے میں اب وزیراعظم عمران خان نے کوئٹہ جانے کا فیصلہ کیا ہے اور وہ جلد کوئٹہ کے لیے روانہ ہوں گے جس کے لیے ان کے خصوصی طیارے کو تیار رہنے کا حکم دیا گیا ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیراعظم دھرنا متاثرین سے ملاقات کریں گے اور انہیں سانحے کے قاتلوں کو پکڑنے کی حکومتی کوششوں سے آگاہ کریں گے اور متاثرین کے لیے مالی پیکیج کا بھی اعلان کریں گے۔دریں اثنا کوئٹہ میں ہزارہ برادری سے مذاکرات کے بعد خطاب کرتے ہوئے حکومتی وفد میں شامل وزیراعلیٰ بلوچستان اور ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے بتایا ہے کہ وزیراعظم کے ہمراہ آرمی چیف بھی ہوں گے جو لوحقین سے ملاقات کرکے اظہار تعزیت کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں