کیپٹل ہل حملہ،ٹرمپ انتظامیہ کے اہم اراکین کی جانب سے استعفوں کا سلسلہ شروع

نیویار امریکی کانگریس کی عمارت پرحملےکےبعدوائٹ ہاؤس کے4معاونین مستعفی ہوگئے جبکہ دیگر معاونین کی جانب سے ستعفوں پر غور کیا جارہا ہے۔

جیو نیوز کے مطابق امریکی کانگریس پر حملے کے بعد امریکی خاتون اول میلانیاٹرمپ کی چیف آف سٹاف اسٹیفن گریشام ،ڈپٹی پریس سیکریٹری سارامیتھیوز ،وائٹ ہاؤس کی سوشل سیکریٹری رکی نکیٹا ،یورپی اورروسی امور کیلئےاین ایس سی کےسینئرڈائریکٹرریان ٹلی مستعفی ہوگئے ہیں۔قومی سلامتی مشیررابرٹ اوبرائن اورٹرانسپورٹیشن سیکریٹری ایلین چاوکابھی استعفی دینےپرغور کررہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں