اپوزیشن کے استعفے تو نہ آئے لیکن حکومت کے اہم رکن اسمبلی نے استعفیٰ دیدیا

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر فردوس شمیم نقوی مستعفیٰ ہو گئے ہیں ۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز نے ذرائع کے حوالے سے کہاہے کہ فردوس شمیم نقوی نے اپنا استعفیٰ وزیراعظم عمران خان کو بھجوا دیاہے ۔یاد رہے کہ نجی ٹی وی دنیا نیوز نے ذرائع کے حوالے سے کہا تھا کہ فردوس شمیم نقوی کی رہائشگاہ پرارکان قومی وصوبائی اسمبلی کی بیٹھک ہوئی جس میں مرکزی قیادت نے اپوزیشن لیڈرفردوس شمیم نقوی سےاستعفیٰ لینےکافیصلہ کرلیا تھا، ذرائع کے مطابق کسی بھی رکن سندھ اسمبلی نےاپوزیشن لیڈرکی حمایت نہیں کی جس پر فردوس شمیم نقوی نے خود ہی مستعفی ہونے کا فیصلہ کر لیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ فردوس شمیم نقوی کوہٹانےمیں گورنرہاؤس بھی پیش پیش رہا، گورنرسندھ نےوزیراعظم کاپیغام فردوس شمیم نقوی کوپہنچایا۔ خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فردوس شمیم نقوی سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر ہیں، وہ کراچی کے حوالے سے پہلے بھی ایک بار وزیراعظم کو شدید تنقید کا نشانہ بنا چکے ہیں جس پر مرکزی قیادت ان سے ناخوش تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں