تعلیمی ادارے 11 جنوری سے کھولنے کا فیصلہ، مگر کون سی کلاسز شروع ہوں گی؟

حکومت نے تعلیمی ادارے کھولنے کا اصولی فیصلہ کرلیا۔

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی زیر صدارت ہونے والے بین الصوبائی وزرائے تعلیم کی کانفرنس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ تعلیمی ادارے مرحلہ وار کھول دیے جائیں گے۔ نجی ٹی وی ہم نیوز نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ نویں سے بارہویں جماعت تک تعلیمی ادارے 11 جنوری سے کھولے جائیں گے جبکہ یکم فروری سے جامعات کھول دی جائیں گی۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق وزرائے تعلیم کی کانفرنس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ پہلی سے آٹھویں جماعت تک تعلیمی ادارے 20 جنوری تک کھول دیے جائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں